بھٹکل:24؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)حنیف آباد کراس کے قریب جاگٹ بائیل میں قومی شاہراہ سے متصل صحیح طورپر کنکشن روڈ فراہم کرنے کی مانگ لے کر عوام نے منگل کو تعمیراتی کام روک کر احتجاج کیا۔
وینکٹاپور کی آئس فیکٹری سے تنگنگنڈی تک ڈیوائیڈر نصب کیاگیا ۔ جاگٹ بائیل کے قریب ڈیوائیڈر کی وجہ سے حنیف آباد اور ہیگلو کی طرف جانے والا کنکشن روڈ ٹوٹ گیاہے، تنگنگنڈی جانے والا کنکشن روڈ بھی مکمل بند ہوجائے گا۔ 300-400گھر، مسجد، مندر، سرکاری اسکول ، 2پرائیویٹ اسکول کا راستہ ٹوٹ جائے گا۔ ان وجوہات کی بنا پر عوام کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے جاگٹ بائیل کی قومی شاہراہ کا ڈیوائیڈر کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہیبلے گرام پنچایت ممبر سید علی، جالی پنچایت ممبر آفتاب ، سید بلال، جلیل وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پرموجود آئی آر بی کمپنی کے ملیکارجن نے تیقن دیا کہ سنئیر افسران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ضروری اقدام کریں گے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانہ پولس جائے وقوع پہنچ کر قومی شاہراہ پر جمع عوام کو منتشر کیا اور ٹرافک کے لئے راہ دی۔